کوئٹہ: کسٹمز انفورسمنٹ نے 24 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا

کوئٹہ: کسٹمز انفورسمنٹ نے 24 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 24 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔

ضبط شدہ اشیاء میں اسکمڈ ملک پاؤڈر، آٹو اسپیئر پارٹس، فلیورڈ پان مصالحہ، پاور بینکس اور ایک ہینو ٹرک شامل ہیں۔ کارروائی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ہدایات پر عمل میں آئی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی معاونت سے مختلف گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔تمام ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ، 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔