کراچی: سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ اور حب چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء قبضے میں لے لیں۔
کارروائی کی تفصیل
کارروائیاں خفیہ معلومات پر کی گئیں۔اسمگل شدہ سامان میں ٹائر و ٹیوب، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایرانی کپڑا، انجن آئل، ملک پیک، شیمپو، چھالیہ اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ضبط شدہ سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
قانونی عمل
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد شدہ اشیاء 4 مزدا ٹرکوں میں لدی ہوئی تھیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رینجرز کا مؤقف
رینجرز نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک ان کا آپریشن جاری رہے گا تاکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔