شہر کا مطلع ابر آلود ہے اور اُفق پر بادلوں کا راج چھایا ہوا ہے۔
دن کے آغاز میں ہلکی ہوائیں چلنے سے حبس اور گھٹن کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے، جس سے موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق:
موجودہ درجہ حرارت: 28 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
ہوا میں نمی کا تناسب: 85 فیصد
ہواؤں کی رفتار: 5 کلومیٹر فی گھنٹہ
آج شہر میں 30 فیصد تک بارش کا امکان ہے، جبکہ اگلے ہفتے کے دوران بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔
مون سون کی تازہ صورتحال:
مون سون کا چوتھا سلسلہ اس وقت پنجاب میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ممکنہ خطرات:
پنجاب کے دریا اور ندی نالے طغیانی کا شکار ہو سکتے ہیں۔اربن فلڈنگ کا خدشہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں میں موجود ہے۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کے لیے ہدایات:
نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد ہوشیار رہیں۔غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔موسمی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کی تازہ ترین اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔