پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ،دورکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا

 کراچی(آئی این پی ) برطانیہ میں قومی ایئرلائن( پی آئی اے) کی پروازوں  کی بحالی کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلی سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا  ۔پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں