روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ: سعودی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا

اسلام آباد (آئی این پی )سعودی عرب کا 45 رکنی وفد روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق منصوبے کے تحت 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے۔حج 2025 کے سلسلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔