پی آئی اے ،فلائٹ 50 مسافر مانچسٹر ایئر پورٹ چھوڑ آئی

پی آئی اے کی فلائٹ نمبر702 کے 50 مسافر ایمرجنسی کی صورت میں دوسری ایئرلائن میں سفر کرنے پر مجبور، انتظامیہ تماشائی بن گئی
 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ ،پاکستانی مسافروں کو امریکی آسرے پر چھوڑ کر واطن روانگی کرلی، پی آئی اے کی فلائٹ نمبر702 مسافروں کو مانچسٹر ایئر پورٹ چھوڑ کر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی،مسافر پہلے اللہ پھر امریکی آسرے پر ائیر پورٹ پر پڑے رہے۔پی آئی اے کا آئے روز نت نیا کارنامہ سامنے آتا ہی رہتا ہے، پی آئی اے کی فلائٹ 702 نے تو حد ہی کردی ،50 سے زائد مسافروں کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا، اور پائلٹ جہاز لیکر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا،50 سے زائد پاکستانی مسافر پریشان،اور امریکی ائر پورٹ انتظامیہ کے آسرے پر رہ گئے،چیک ان کاؤنٹر کو وقت سے پہلے ہی بند کردیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ، پی آئی اے کے معلوماتی کاؤنٹر پر بھی مسافروں کیلئے کوئی سہولت میسر نہیں۔دوطرفہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریشانی کے عالم میں 50 مسافر ایمرجنسی کی صورت میں دوسری ایئرلائن میں سفر کرنے پر مجبور ہوگئے،انتظامیہ کی بے حسی کا یہ عالم کہ مانچسٹر سے ایمرجنسی فلائٹ اسلام آباد روانہ کرنے پر موقف یا وضاحت بھی نہ جاری کی