خواتین کیلئے 30 ای ٹیکسیوں کا کوٹہ مختص ہوگا‘درخواستوں کی آن لائن وصولی کی جائے گی
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیراعلی ای ٹیکسی منصوبے کا آغازاگست میں ہوگا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے منصوبے پر ورکنگ مکمل کر لی،اسکیم میں خواتین کیلئے تیس ای ٹیکسیوں کا کوٹہ مختص ہوگا۔وزیرٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ درخواستوں کی آن لائن وصولی کیلئے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے پورٹل کی تیاری کی جارہی ہے،ای ٹیکسیزکونسی کمپنیاں فراہم کریں گی، شارٹ لسٹنگ کرلی گئی، بلاسودآسان اقساط پرای ٹیکسیزکی فراہمی کیلئے9کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔بلال اکبرخان نے کہادوہفتوں میں اسکیم کا باقائدہ آغاز کردیں گے،ای ٹیکسی سکیم پرعملدرآمد کیلئے بزنس اورفنانشل ماڈل بھی تیار کرلیا گیا،پائلٹ پراجیکٹ کے تحت11سوای ٹیکسیزفلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کودی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت گاڑیوں کامارک اپ ٹوکن ٹیکس،رجسٹریشن فیس ادا کریگی، منصوبے کے تحت ایک ہزارگاڑیاں فلیٹ آنرزکو دی جائیں گی،ہرفلیٹ آنرکم سیکم دس گاڑیاں لینے کاپابند ہوگا،