پنجاب حکومت کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز

 سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی
آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ5اکتوبر،سود حکومت ادا کرے گی
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا  ۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں خریداروں کیلئے سبسڈائزڈ ڈان پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈان پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے