واشنگٹن (آئی این پی )امریکی کمپنی جابی ایوی ایشن نے متحدہ عرب امارات میں اپنی جدید الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی صحرا میں ہونے والی آزمائشی پروازوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں ایئر ٹیکسی سروس باقاعدہ آغاز کرے گی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکام کا کہناہے کہ جابی کے تیار کردہ عمودی اڑان اور روایتی پروں والی پرواز والا ماڈل نے مرغم کے صحرا میں مختلف نوعیت کی آزمائشی پروازیں کیں، جن میں ایک ہی مقام پر اڑان بھرنا اور زمین پر لینڈنگ کے علاوہ دو مقامات کے درمیان پروازیں بھی شامل تھیں۔کمپنی کے مطابق ایک آزمائشی پرواز میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی نے مرغم سے ال مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے تک صرف 17 منٹ میں سفر طے کیا۔