جدہ (یواین پی)سعودی عرب کے جدہ شہر میں تجرباتی فریم ورک میں سمندری ٹیکسی منصوبے کے آغاز کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو بحری نقل و حمل میں ایک معیاری تبدیلی سمجھا جارہا ہے جو شہر میں نقل و حمل کے تجربے کو بہتر بنانے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ سمندری ٹیکسی منصوبہ جدہ شہر میں نقل و حمل کے نیٹ ورک کو بہتر بناتا ہے۔یہ سمندری نقل و حمل کے شعبے کی ترقی اور خطے میں سمندری سیاحت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔