پی ٹی آئی کی عمران خان کے دونوں بیٹوں کے پاکستان آنے کی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی  رہنمائوں  نے تصدیق  کی ہے  کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آرہے ہیں۔عمران خان کی بہن علیمہ خان، پارٹی رہنما سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر علی ظفر نے سلمان اور قاسم کے پاکستان آنے کی تصدیق  کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں بیٹوں سے ملاقات کی پٹیشن دائر کر رہے ہیں۔وکلا نے کہا کہ دونوں بیٹوں کی پاکستان آمد اور ان کے قیام کی تفصیلات فوری نہیں بتا سکتے