عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنا ڈرامہ تھا‘مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا: خواجہ آصف

اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف  نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے، ’’حقیقی آزادی‘‘ کے لیے عام آدمی کو اولاد اور اپنی اولاد یہودی لابی کے لیے، قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، تاریخ میں اس سے بڑی نوسر بازی شاید ہی کسی نے کی ہو