عمران خان کے بیٹوں نے ویزے کیلئے درخواست جمع کرادی : علیمہ ،قاسم اور سلیمان نادرا کارڈز جاری ہو چکے:ذرائع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے قاسم خان اور سلیمان خان کے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔ایکس پر اپنے پیغام میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں نے چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ویزے کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی جانب سے انہیں جواب دیا گیا کہ وہ وزارت داخلہ کے ویزا کی منظوری کے متعلق جواب کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد میں زیر التوا ہیں اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے درخواستیں وصول کرنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا۔ادھر بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ویزا درخواست نہیں دی۔ذرائع پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق قاسم اور سلیمان کو ماضی میں نادرا کارڈز ایشو ہو چکے ہیں، قاسم اور سلیمان نے پاکستان کا آخری سفر نادرا کارڈز پر کیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ویزا درخواست کیلئے قاسم اور سلیمان کو ہائی کمیشن جانے کی ضرورت نہیں۔ ویزا درخواستیں وزارت داخلہ میں براہ راست آن لائن وصول کی جا رہی ہیں،دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن نیعلیمہ خان کے بیان پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔پر ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق ویزا درخواست کیحوالے وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے، اس نوعیت کا ویزا صرف متعلقہ ہائی کمیشن یاسفارتخانہ اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔