لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا
رائیونڈ، ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ سرکلز کے ڈی ایس پیز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے انچارجز کی سرزنش اور وارننگز دی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیںافسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں،خواتین سے ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ ملزم سخت سزا دلوائی جا سکے،