لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاکرائم میٹنگ میں کینٹ اور باغبانپورہ سرکلز کے ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور ایس ایس او ا?ئی یو انچارجز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنیوالے انچارجز کو پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے 2روز کی مہلت دی ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق فنانشل کرائم اور سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،خواتین اور بچوں کے اغواء ، ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں، افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں،سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے، افسران سنگین نوعیت کے واقعات پر خود موقع پر پہنچیں اور اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کروائیں،میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ گنہگار کو سخت سزا دلوائی جا سکیشہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، محنتی اور ایماندار افسران ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی،