لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ایس پی یو نے ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں لاہور میں اردل روم کا انعقاد کیا ترجمان پولیس کے مطابق
ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے اردل روم میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی 28 اپیلوں کی سماعت کی19 اہلکاروں کی اپیلوں پر سزا معاف جبکہ 9 اہلکاروں کی اپیلوں کو میرٹ پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے برخاست کیا گیا۔ڈی آئی جی منتظر مہدی کی اردل روم میں پیش ہونے والے اہلکاران کو احسن طریقے سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کے مطابق اردل روم کا مقصد خود احتسابی کو فروغ دینا، محکمانہ سزا و جزا کا عمل برقرار رکھنا اور پولیس اہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔پولیس افسران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں۔بہترین نظم و ضبط اور تربیت کا اعلیٰ معیار ہی اچھے پولیس آفیسر کی ضمانت ہے۔