لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں آپریشنز، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پولیس سمیت مختلف ونگز سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین پیش ہوئے۔سی سی پی او نے بتایا کہ رواں سال مجموعی طور پر 437 پولیس ملازمین کی اپیلوں پر سماعت کی گئی۔ معمولی نوعیت کی کوتاہیوں پر 258 ملازمین کو وارننگ دی گئی، جبکہ 108 اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ اسی دوران 71 پولیس ملازمین کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اردل روم کا مقصد پولیس فورس میں شفافیت، احتساب اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شخصی شنوائی کے عمل سے سفارش کلچر کا خاتمہ اور میرٹ کے فروغ کو تقویت مل رہی ہے