ڈی آئی جی کا ایس پی یو میں اردل روم

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی نے اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ اردل روم کا مقصد اہلکاروں کے مسائل کا شفاف حل نکالنا اور فورس میں نظم و ضبط قائم کرنا ہے۔ ایس پی یو کے اہلکار اپنے فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں۔ ڈی آئی جی نے یقین دلایا کہ فورس کی قیادت اہلکاروں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔