لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس میں اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کے لئے کورس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کے لئے سیٹیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔مراسلیمیں لکھا گیا ہے کہ کنفرم ہیڈ کانسٹیبلز کی تعداد جو انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کرنے کے منتظرہوں ان کی تعداد بتائی جائے، تمام ریجنرز میں اے ایس آئی کی منظور شدہ سیٹوں،تعینات اور کمی کی تعداد فراہم کی جائے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اے آئی جی ٹریننگ نے متعلقہ افسروں کو مراسلہ بھجوادیا۔