کورس میں شرکت نہ کرنیوالوں کو ترقی نہیں ملے گی ‘نیشنل مینجمنٹ کورس جنوری میں ہونے کا امکان
کمشنر لاہور ‘سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری ایکسایز ، سمیت دیگر اہم عہدوں کے افسر تبدیل ہوں گے
لاہور(دانش منیر)نیشنل مینجمنٹ کورس سے صوبہ کے بڑے بڑے عہدوں پر تبدیلیاں ہوں گی ،کمشنر لاہور ‘سیکرٹری خزانہ ،سیکرٹری ایکسایز ، سمیت دیگر اہم عہدوں کے افسر تبدیل ہوں گے‘فاقی حکومت کے زیر اہتمام پاکستان ایڈمنسٹریٹر کے افسر ترقی کے لیے کورس میں شرکت کریں گے بڑے عہدوں پر ٹرینگ کورس میں شرکت سے نئے تقرریاں ہوں گی ،ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ،گجرنوالہ تبدیل ہوں گے سیکرٹری خزانہ پنجاب ، سیکرٹری انڈسٹریز اور سیکرٹری ایکسایز کا عہدے دار بھی تبدیل ہوگا ،جبکہ ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے روکے گئے افسروں کی شرکت لازمی قرار دے دیا گیا ہے‘سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل اگلے سال ہونے والی ٹرننگ میں حصہ لیں گے،سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ ، سیکرٹری جنگلات مدثر وحید ملک سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار بھی ٹریننگ پر جائیں گے,جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ناصر محمود بشیر ، کمشنر گجرنوالہ نوید حیدر شیرازی بھی ٹرینگ پر جائیں گے سیکرٹری پاپولیشن نادیہ ثاقب سمیت دیگر افسران بھی نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کریں گے، تمام افسران چار ماہ کی پروموشن ٹریننگ میں شرکت کریں گے