پاکستان کی بے خوف حفاظت پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں،آئی جی پنجاب
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے 39 ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پر ترقی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گذشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھابورڈ نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 39 ڈی ایس پیز کی ترقی کے لیے سفارشات مرتب کی تھیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سفارشات منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوائی تھیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران اوران کے اہلخانہ کو مبارکباد دی مزید دلجمعی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت دیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بے خوف حفاظت پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں،ایس پی عہدے پر پروموشن پانے والے افسران میں ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد بھی شامل ہیں ترقی پانے والوں میں شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد اور منیر بدرشفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ، علی اختر شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد محمد خان عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن، اختر علی عاطف عمران، محمد سلیم،فیاض احمد، جمشید اقبال محمد طارق حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید، شاہد اکرام عصر علی، غازی محمد عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال اور ہمایوں افتخار معظم علی سلیم اللہ اورعادل رشید شامل ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، دیگر یونٹس میں ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس عید کے بعد منعقد ہو گا۔