لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں وزارتِ داخلہ اور پولیس کے سینئر افسران شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کے ساتھ دو طرفہ سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ اور تفصیلی بریفنگ دی۔ بنگلہ دیشی افسران نے جدید کیمروں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور وویمن سیفٹی ایپ کا مشاہدہ کیا۔ وفد نے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی سنٹر اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستانی سیف سٹی پراجیکٹ کو خطے کے لیے مثالی قرار دیا گیا اور ٹیکنالوجی، سکیورٹی اور ٹریننگ میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔