فیکٹری ایریا: 4ملزم گرفتار ، اسلحہ ، منشایت برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے فیکٹری ایریا میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان ارسلان، علم نور، حسنین اور مظہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 810 گرام آئس، 530 گرام چرس، ایک پستول اور متعدد گولیاں برآمد کر لیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔