فیکٹری ایریا ، تین منشیات فروش گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں راشد، فاروق اور ریاض شامل ہیں، جن سے ڈھائی کلو چرس اور 130 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ نوجوان نسل کو برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔