ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار ،11کلو چرس برآمد

پاکپتن(خصوصی رپورٹ )پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری، تھانہ قبولہ پولیس کی کارروائی ،17 کے بی سے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا۔گرفتار منشیات فروش کی شناخت اقبال ولد بشیر جندیکا سکنہ 17 کے بی کے نام سے ہوئی۔گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 11 کلوگرام چرس برآمد۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن ڈرگ فری پنجاب پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ پاکپتن سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔