اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا ،12 اور 13 فروری کو دورہ میں سٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایاصدر اردوان کے 12 اور 13 فروری کو دورہ میں ان کے ساتھ وزرا سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی آئے گا۔ترک صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سٹریٹجک تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا جس میں دفاع، سکیورٹی، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔