دو ریاستی حل اور جنگ کے خاتمے کے اپنے مقصد کو جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں:فرانسیسی صدر
معاہدے اور صورتحال پر نظر ہے: جرمن چانسلر‘جلد ایک مستقل اور جامع جنگ بندی کے لئے پُرامید ہیں: چین
انقرہ،پیرس،برلن (آن لائن)غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط پر مختلف ممالک کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ خوشی ہے ترک شراکت سے ہوئے حماس اسرائیل مذاکرات سے غزہ میں جنگ بندی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ غزہ معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کی قریب سے نگرانی کرے گا، فرانسیسی صدر میکرون نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی حل اور جنگ کے خاتمے کے اپنے مقصد کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ امن معاہدے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، یقین ہے کہ اس ہفتے کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جلد از جلد ایک مستقل اور جامع جنگ بندی کے لیے پُرامید ہیں، چین فلسطین پر فلسطینیوں کے ہی حق حکومت کے اصول کا حامی ہے