ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مخلتف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا، ملاقاتوں میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی