جنت زبیر نے شاہ رخ خان کو انسٹاگرام فالوورز میں شکست دے دی

جنت زبیر نے شاہ رخ خان کو انسٹاگرام فالوورز میں شکست دے دی

جنت زبیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔

 جنت زبیر، جو صرف 22 برس کی ہیں، نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 49.7 ملین ہو چکی ہے، جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7 ملین ہے۔جنت نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں مشہور ڈرامے "دل مل گئے" سے کیا تھا اور پھر "مٹی کے بنّو" اور "پھلوا" جیسے ڈراموں میں بھی کردار ادا کیے۔ ان کی سوشل میڈیا پر فین فالوئنگ ان کے ڈراموں اور ویڈیو شیئرنگ ایپس، جیسے ٹک ٹاک اور ڈبز میش، کی کامیابی کی وجہ سے بڑھی۔جنت کی کامیاب کیریئر کے ساتھ ساتھ وہ ایک پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔

 ان کے پاس تین مہنگی گاڑیاں ہیں، جن کی مالیت 2.5 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ ان کے کار کلیکشن میں ایک سیڈان، پریمیئر ایس یو وی اور دیگر لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، جنت کے پاس پراڈا، گوچی، اور ڈیور جیسے برانڈز کی مہنگی کلاتھنگ، جوتے اور سینڈلز بھی ہیں۔جنت زبیر کی مجموعی دولت تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے ہے، جو ان کی اداکاری، برانڈ اینڈورسمینٹس، اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی اشتہاری کمپینز کے ذریعے حاصل ہوئی ہے۔ ان کی یہ کامیابیاں ان کی سوشل میڈیا کی مقبولیت اور ٹیلی ویژن پر کرداروں کے ذریعے حاصل ہوئیں۔