پاکستانی اداکارہ کا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کا اعزاز

پاکستانی اداکارہ کا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کا اعزاز

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکاراؤں میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی دوڑ میں ہانیہ عامر نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 اداکارہ ہانیہ عامر نے 17 ملین فالوورز حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں جن کے انسٹاگرام پر اتنے زیادہ فالوورز ہیں۔ہانیہ عامر کی فین فالوئنگ نے انہیں پاکستانی سیلیبریٹیز میں ایک خاص مقام دلایا ہے، اور وہ ان چند معروف شخصیات میں شامل ہو گئیں ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں اتنی بڑی تعداد میں فالوورز حاصل کیے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں نئے فالوورز شامل ہو رہے ہیں، جو ان کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

دوسرے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 14.4 ملین ہے۔ عائزہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ہانیہ عامر کی کامیابی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک نئی مثال بن گئی ہے، اور ان کے فالوورز میں مسلسل اضافہ ان کی مقبولیت میں مزید اضافے کا باعث بن رہا ہے۔