اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
گزشتہ چند برسوں سے علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز، اور فوٹو شوٹس شیئر کی تھیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ وہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، جس کے سبب انہوں نے اپنی سابقہ پوسٹس پر شرمندگی محسوس کی اور انہیں ہٹا دیا۔علیزے شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اب انہیں ان پر شرمندگی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھیں اور اب کچھ عرصہ کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لینا چاہتی ہیں۔ ان کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین نے احترام کے ساتھ قبول کیا ہے اور مثبت ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اللہ انہیں ہدایت دے اور وہ بہتر بننے کی کوشش کر رہی ہیں، لہٰذا ان پر تنقید نہ کی جائے۔یاد رہے کہ علیزے شاہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کو چھوڑ چکی ہیں، لیکن حالیہ کچھ دنوں میں دوبارہ انسٹاگرام پر سرگرم نظر آ رہی تھیں۔