ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صف اول کے اداکار دانش تیمور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
وہ 8.8 ملین فالوورز کے ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار بن گئے ہیں۔یہ سنگ میل نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنا بلکہ ان کی اہلیہ اور نامور اداکارہ عائزہ خان کے لیے بھی فخر کا لمحہ تھا۔ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام میں اپنے شوہر کی کامیابی کو سراہا اور لکھا:"ڈیجیٹل دنیا کی محبت حقیقی زندگی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ آپ کو دل سے چاہتے ہیں اور آپ کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔"دانش تیمور نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار کردار نبھائے ہیں، جن میں ڈرامے دیوانگی، مہرپوش، عبادت، کشف اور دیگر شامل ہیں۔
ان کی جاندار اداکاری اور ورسٹائل پرفارمنس نے انہیں ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام دلایا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صرف اسکرین پر ہی نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ دانش تیمور کی کامیابی نئی نسل کے اداکاروں کے لیے بھی ایک مثال ہے، کہ کس طرح محنت، لگن اور مثبت رویہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔