امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اچانک گرنے لگی ہے، جس کا تعلق شوہر جیزی کے ایپسٹین فائلز میں نام کے سامنے آنے سے جوڑا جا رہا ہے۔
ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ بیونسے کا اس تنازع سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تاہم سوشل میڈیا پر بحث و مباحثے نے ان پر بھی اثر ڈالا۔ شوہر جیزی اور بیونسے دونوں نے اب تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔انسٹاگرام پر بیونسے کے ایک کروڑ سے زائد فالوورز کم ہو گئے ہیں، تاہم ان کا پیشہ ورانہ کیریئر متاثر نہیں ہوا۔ فوربس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بیونسے اب باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات میں شامل ہو چکی ہیں، جہاں ان سے قبل جیزی، ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ اور بروس اسپرنگٹین موجود ہیں۔ بیونسے اب پانچویں موسیقار و گلوکار کے طور پر اس فہرست میں شامل ہیں۔