پنجاب: مفت لینڈ لیزر لیولر و ٹریکٹرز کیلئے 34ہزار سے زائد درخواستیں جمع

 لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت میں مفت لیزر لینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز کے حصول کیلئے 34ہزار 700سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دیں۔دستاویز کے مطابق درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے محکمہ زراعت نے تین ارب 56کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی۔محکمہ زراعت کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار لینڈ لیولرز مفت دیے جائیں گے، 25سے 50ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے جائیں گے۔