34ہزار پاکستانی حجاج کرام ادائیگی حج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد،مدینہ منورہ(آن لائن)34ہزار پاکستانی حجاج کرام ادائیگی حج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے84 ہزار 791 پاکستانی حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجودہیں جبکہ حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اتوار کے روز وطن واپس پہنچے‘250 خدام الحجاج بھی فرائض سے سبکدوش ہو کر وطن واپس پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر رش سے بچنے کے لیے رہائش گاہوں پر سامان کی بورڈنگ(سٹی چیک ان)کی سہولت پریشانی سے بچنے کے لیے حجاج کو مقررہ شیڈول کے مطابق سامان تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وطن روانگی سے 24 تا 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔پوسٹ حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد حجاج کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کر چکے ہیں۔وطن واپسی کی پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔