وزیر اعلی کی ہدایت پر ایک ہزار کسانوں کو مفت ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں:رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی "زیادہ گندم اگا" ئومہم کے تحت کسانوں میں مفت نئے ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں ایک ہزار کسانوں کو مفت ٹریکٹرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد صوبے میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور زیادہ رقبے پر کاشت کو فروغ دینا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے گندم کے پیداواری مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان اقدامات سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے رانا تنویر حسین نے کہا کہ کسان کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں