پنجاب :7کروڑ 54لاکھ 34ہزار 970رجسٹرڈ ووٹرز

اسلام آباد میں 11لاکھ 54ہزار 474ووٹرز، الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار جاری
لاہور ( کرائم رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 54 لاکھ، 34 ہزار 970 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ، ایک لاکھ 90 ہزار 169 ہے پنجاب میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ، 44 ہزار 801 ہے اسلام آباد میں کل 11 لاکھ، 54 ہزار، 474 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 32 ہے اسلام آباد میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 442 ہے۔