برطانیہ میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، 5دن کا الرٹ جاری

 لندن(آئی این پی )برطانیہ میں شدید برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان "ایووین" کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔میٹ آفس نے بتایا ہے کہ ملک کے 76شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے۔