جنوب مغربی علاقوں، بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے
لندن (یواین پی)برطانیہ میں معتدل موسم اور ہلکی دھوپ کے بعد اب ماہرینِ موسمیات نے آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے جس سے شہریوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔موسمی ماہرین کے مطابق 12 مارچ کو ملک بھر میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ دوپہر کے وقت جنوب مغربی علاقوں، بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے، جو برمنگھم تک پھیل سکتی ہے۔