ماسکو(آئی این پی) روس کے مشرقی خطے کامچاٹکا میں شدید برفانی طوفان کے گزرے دو روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آ سکی، مسلسل اور شدید برفباری نے پورے جزیرہ نما کو دو میٹر سے زائد برف کی تہہ کے نیچے دبا دیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں برف کے ڈھیر چار میٹر تک بلند ہو چکے ہیں۔موسمیاتی اداروں کے مطابق یہ برفباری گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے شدید ثابت ہوئی ہے اور بعض ماہرین نے اسے گزشتہ 60 سے 140 برس کے موسمی ریکارڈ میں ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا ہے، اس تاریخی برفانی طوفان نے مقامی انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کرتے ہوئے پورے علاقے کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔شدید برفباری کے باعث رہائشی علاقوں کو سنگین نقصان پہنچا ہے، چھتوں پر جمع بھاری برف اچانک بیٹھنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے