پیکا قانون میں کوئی بھی صحافیوں کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں: انجم عقیل خان

اسلام آباد(آ ئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ پیکا قانون میں کوئی بھی صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہے۔وہ جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی ثابت کر کے بتائیں کہ اس میں غلط کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا صاف شفاف خبریں شائع کریں،جو لوگ بھی بدنیتی پر مبنی اپنی خبریں یا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔