ان کے اپنے بیانات میں تضادات ، جن کارکنوں نے ان کے لیے قربانی دی ،ان کو بھی یہ نظر انداز کر رہے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سازشی جماعت ہے یہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کھیل رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ڈیمانڈ پر ہم انہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر جو سازش ہو رہی ہے اس میں یہ جماعت ملوث ہے۔یہ محب وطن لوگ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26نومبر کے واقعے کے حوالے سے یہ ٹی وی فوٹیج مانگ رہے ہیں۔پہلے یہ کہتے تھے ہمارے 200 پھر 100 اور اب کہہ رہے ہیں 11 کارکن مارے گئے ہیں۔ان کے اپنے بیانات میں تضادات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کارکنوں نے ان کے لیے قربانی دی ہے ان کو بھی یہ نظر انداز کر رہے ہیں۔