اسلام میں کوئی بھی عدالتی کاروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا: مفتی تقی عثمانی

 تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے
 پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے  وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں:مفتی اعظم
کراچی (آن لائن)صدرمملکت کو تاحیات مقدمات سے استثنی پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مفتی اعظم مفتی محمد تقی عثمانی نے شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے وہ کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کاروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔اپنے ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں۔  ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیاتھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے،یہ ملک کے لئے نہایت شرمناک ھوگا ۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں آمین پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں۔