(ن) لیگ نے ہر دور میں ملکی تعمیرو ترقی کو ترجیح دی ، رکن قومی اسمبلی
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے اپنے ہر دوراقتدار میں ملکی تعمیرو ترقی وخوشحالی کو ترجیح دی اور اب بھی اسی کاز کی تکمیل کی خاطر تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں،مسلم لیگ(ن) کو جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سیاست کی ،موجودہ حکومتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے جس میں معاشی و دفاعی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں و کامرانیاں واضح ہیں۔ پاکستان تیزی سے معاشی اہداف کے اہداف کی طرف بڑھ رہاہے،جوں جوں پاکستان درپیش بحرانوں اور مشکلات سے چھٹکارا پا رہا ہے ساتھ ساتھ انتشاری اور ملک دشمن ٹولے کی بوکھلاہٹ بھی بڑھ رہی ہے،حکومت ملکی سیاست میں مثبت و تعمیری رحجانات کے فروغ کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور اسیاسی اخلافات کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں مگر سیاست کے نام پر جو پاکستان کوجمہوریت کے ٹریک کے اتارنے اور انا و انتشار کو بڑھاوا دینے کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے