جرمانے کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہو گا‘خواتین کچھ دن پابندی سے مستثنی ہوں گی:سی ٹی او لاہور
مہنگائی کے دور میں دو دو ہیلمٹ کہاں سے خریدیں‘انتظامیہ ہمیں ہیلمٹ بھی فراہم کرے:شہری
لاہور(علی چودھری)لاہور کے شہریوں کی حفاظت کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا، اب موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قراردے دی ہے سی ٹی او لاہور نے کہنا ہے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ لاہور میں موٹرسائیکل پر بغیر ہیلمٹ پیچھے بیٹھی سواری کو بھی اب دو ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا۔سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک پولیس نے کارروائیاں شروع کرد‘سی ٹی او لاہور ڈی آئی جی اطہر وحید کا کہنا ہے کہ اب ڈرائیور اور پیچھے بیٹھا شخص بھی ہیلمیٹ پہننے کا پابند ہو گا۔۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان ہوں گے‘دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے نئی پالیسی بنانے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ ہیلمیٹ بھی فراہم کرے۔ کمرشل موٹر سائیکل چلانے والوں کے لئے ایک ہی ہیلمٹ تمام سواریوں کو استعمال کروانا ممکن نہیں سی ٹی او لاہور کے مطابق دونوں بائیک سواروں پر جرمانے کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہو گا۔ جبکہ خواتین کچھ دن پابندی سے مستثنی ہوں گی۔