ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 86 ای چالان پرڈیڑھ لاکھ سے زائد جرمانہ،موٹرسائیکل بند
لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار کی مسلسل لاپرواہی 1لاکھ 54 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے مسلسل 73 بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی،9مرتبہ ٹریفک سگنل،3مرتبہ ون وے اور1مرتبہ لین لائن کیخلاف ورزی کی،موٹرسائیکل سوار کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ 54 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ موٹرسائیکل کو تھانے بند کروادیا گیا۔چالان جمع کروانے کے بعد موٹرسائیکل حوالے کی جائے گی،کسی بھی موٹرسائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔