سی ٹی او نے رائے ونڈ میں شہریوں کوہیلمٹ دیئے

بھرپور کاوشوں سے حادثات کی شرح میں 24فی صد کمی واقع ہوئی :اطہر وحید 
لاہور ( کرائم رپورٹر ) سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے رائے ونڈ میں ٹریفک حادثات سے بچا ئو آگاہی مہم کے دوران درجنوں شہریوں ہیلمٹ تقسیم کئے اور شہریوں کا ہدایت کی کہ وہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل ہر گز نہ چلائیں ،انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی بھرپور کاوشوں سے حادثات کی شرح میں 24فی صد کمی واقع ہوئی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او اطہر وحید کا کہناتھا کہ رائے ونڈ سوتر روہی بائی پر ایک نئے پل کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئیگی۔