موٹرسائیکل اور مزدہ تصادم‘ موٹرسائیکل سوار 3 افرا د موقع پر جاں بحق

جاں بحق افراد میں اللہ بخش ،18سالہ راشد، محمد حسین سکنہ کبیروالا شامل ہیں
 جہانیاں(آن لائن)صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقہ اڈہ بارہ میل کے قریب موٹرسائیکل اور مزدہ کے مابین تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار 3 افرا دموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ موٹرسائیکل سوار افرادشورکوٹ سے کبیروالا آرہے تھے۔ جاں بحق افراد میں 57 سالہ اللہ بخش ولد طالب سکنہ شورکوٹ،18سالہ راشد ولد رمضان ،  23 سالہ محمد حسین ولد یاسین سکنہ کبیروالا شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے لاشوں کو سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیاگیا۔