سدرہ امین کو آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ اور ڈی میرٹ پوائنٹ

سدرہ امین کو آئی سی سی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وارننگ اور ڈی میرٹ پوائنٹ

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم کی بلے باز سدرہ امین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرزنش اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق بلوم فونٹین میں کھیلے گئے میچ کے دوران سدرہ امین نے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی، جو میچ کے دوران کرکٹ سامان یا گراؤنڈ آلات کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔واقعہ پاکستان کی اننگز کے 24ویں اوور میں پیش آیا جب آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے غصے میں اپنا بلا زمین پر دے مارا۔ اس حرکت پر انہیں آفیشل وارننگ کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔گزشتہ 24 ماہ میں یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بھی انہیں ICC Women's Cricket World Cup 2025 میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔سدرہ امین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔