آئی پی ایل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا انکشاف: کیمرے کی گرفت میں آیا راز

آئی پی ایل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا انکشاف: کیمرے کی گرفت میں آیا راز

انڈین پریمیئر لیگ میں ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی: راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر میچ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے پکڑے گئے
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر رومی بھنڈر میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے کیمرے کی نظر میں آ گئے۔ گواہٹی میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف مقابلے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا، جس میں 15 سالہ اوپنر ویبوھ سوریا ونشی بھی موجود تھے۔
اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔بورڈ کے مطابق، میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے، اور اگر خلاف ورزی ثابت ہوئی تو یہ ضابطہ توڑنے کے زمرے میں آئے گا۔ آئی پی ایل قوانین کے مطابق، ٹیم منیجر ڈریسنگ روم میں فون استعمال کر سکتا ہے، مگر ڈگ آؤٹ میں اس کی اجازت نہیں ہے۔